ریسکیو نے عید کی چھٹیوں میں 79840 کالز پر فرائض سر انجام دئے

ریسکیو نے عید کی چھٹیوں میں 79840 کالز پر فرائض سر انجام دئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کی ایمرجنسی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسزنے پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الاضحی کی چھٹیوں میں 79840ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا،واضح رہے عید کے موقع پرپنجاب بھرمیں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں جنہوں نے عید کے تینوں دنوں میں ایمرجنسی خدمات سرانجام دیں ۔ ان ایمرجنسیز کے اعداد و شمارکاجائزہ لیاجائے تو ریسکیورز نے کل 2889ٹریفک حادثات،2493میڈیکل ایمرجنسیز، 75آتشزدگی کے واقعات183کرائم سے متعلقہ واقعات جبکہ 699دیگراقسام کی ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا۔ ایمرجنسی سٹاف عید کے دوران 100 فیصد حاضر رہااور ضلعی کنٹرول رومز نے تمام ضروری ایمرجنسی انتظامات کو یقینی بنایا۔

مزید :

علاقائی -