شہری وہیکل پر درست نمبر پلیٹ لگا کر مہذب شہری کا ثبوت دیں،سی ٹی او
لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عید ایام میں سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 18 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی805موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی۔ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر درست نمبر پلیٹ لگاکر مہذب ہونے کا ثبوت دیں۔ٹریفک وارڈنز نے عید ایام میں محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیے جس کے لئے وہ شاباش کے مستحق ہیں۔چیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ عید ایام میں ٹریفک وارڈنز نے شہر بھر میں ون ویلنگ، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھرپور کاروائی کی ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے 18افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ والی 805گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہر اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل پر درست نمبر پلیٹ لگا کر قانونی کاروائی سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے عید ایام میں احسن طریقہ سے ڈیوٹی سرانجام دی جس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔