باغبانپورہ ، 2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد
لاہور (وقائع نگار) باغبانپورہ پولیس کی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی ، دو رکنی ڈکیت گینگ سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ باغبانپورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے شہزاد عرف شہزادہ گینگ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان زاہد علی اور شہزاد ساجد کے قبضے سے چھ موٹر سائیکلیں ،ایک پستول اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے ، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں شہر میں کرائم کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جس کے تحت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔