دو گمشدہ بہنیں سحرش اور مہوش چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے

دو گمشدہ بہنیں سحرش اور مہوش چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) تھانہ لیاقت آباد پولیس نے دو گمشدہ بہنیں سحرش اور مہوش چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیں۔تھانہ لیاقت آباد کے علاقے میں دو روز قبل پولیس کو دو گمشدہ بہنیں ملیں تھیں، جن کی عمر چار سال اور دو سال ہے۔ سحرش اور مہوش لیاقت آباد کے علاقے میں لا پتہ ہو گئیں تھیں ، بچیاں اپنے والد کا نام رشید اور والدہ کا نام ثمینہ بتا رہیں تاہم انہیں گھر کا پتہ نہیں۔ جس کی وجہ سے لیاقت آباد پولیس نے ان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔بچیوں کے والدین یا رشتہ دار بچیوں کی حوالگی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -