گجرپو ر ہ ،شوہر کے ہا تھ قتل ہو نے والی خاتون سپردخاک
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) گجرپو ر ہ شوہر کے ہا تھ قتل ہو نے والی خاتون کی لا ش پو لیس نے پو سٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ۔ جسے بعدازا ں مقامی قبرسان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پو ر ہ کا ر ہا ئشی ابو بکر نامی شخص کی رخسانہ سے سات سال قبل شادی ہوئی اور دونوں کے پانچ بچے ہیں۔ پو لیس کے مطا بق ابو بکر کو رخسانہ کے کردار پرشبہ تھا اور4روز قبل وہ اپنی بیوی کو منڈی سے قربانی کا بکرا لانے کیلئے اپنے دوست اختر کیساتھ رکشے میں لے کر گیا اور با غبا نپو رہ کے علا قہ محمود بوٹی کے قریب اس کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔ دونوں ملزما ن لاش کو باٹا پور کے قریب نہر میں پھینکنے جارہے تھے کہ سمن آبا د پیٹرولنگ پرموجود پولیس نے پوچھ گچھ کی تو رکشے میں سے لاش برآمد ہو گئی ۔ پو لیس نے ابو بکر کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع تواس نے بتا یا کہ بیو ی کو غیر ت کے نا م پر قتل کیا ہے ،جبکہ اسکا ساتھی ملزم اختر کو پو لیس تا حا ل گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔ پو لیس نے مقتو لہ کی لاش ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ۔ بچے والد ہ کی لا ش سے لپٹ کر رو تے ر ہے ۔