صوبائی دارلحکومت ، چورڈاکودندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(وقائع نگار)صو با ئی دار الحکو مت میں عید اوراس سے اگلے دو دنو ں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات،مو با ئل فو نز ،کا روں ، مو ٹر سا ئیکلو ں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ پر وفیسر طا ہر افتخا ر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو ؤ ں نے 5لا کھ روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ شما لی چھاؤنی کے علا قے سے (ر)کر نل امجد جا وید کے گھر سے چور6لاکھ مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات چوری کر کے لے گئے ،ڈیفنس سی کے علا قہ میں سر ور گجر کے گھر سے ڈاکو 5لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ نشتر کا لو نی کے علا قے صوفیا آ با د سے واجد کی فیملی کو نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے یر غما ل بنا کر 3لاکھ کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو بائل لوٹ کر فرار ہو گئے اورسمن آ با د میں ثا قب اور اسکی فیملی سے 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،اسلا م پو رہ کے علا قے کر شن نگر میں عا شق حسین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔گر ین ٹا ؤ ن میں نثا ر سے ایک لاکھ اورچو ہنگ کے علا قہ میں امجد کے گھر سے ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علا قہ میں ملک ابر ار کے گھر سے دو ڈاکو ؤ ں نے ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ کی نقذ ی اور مو با ئل فو ن ،مسلم ٹاؤن میں یو سف سے 75ہزار،ما ڈل ٹاؤن میں شا کر سے 90ہزار اور سبزہ زار میں اسامہ سے 55ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ سبزہ زار میں سجاد کی گاڑی،اسلام پو رہ میں ذیشان،شاہدرہ میں وقاص،شادمان میں سلمان،ماڈل ٹاؤن میں عامر،گرین ٹاؤن میں جمشید،چوہنگ میں عمران ،نشتر کالونی میں ظہور اور خضر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔