گورنر ہاؤس کے باہرتیز رفتار کار رکشا سے ٹکرا کر الٹ گئی

گورنر ہاؤس کے باہرتیز رفتار کار رکشا سے ٹکرا کر الٹ گئی

  

لاہور(وقائع نگار) گورنر ہاؤس کے باہر تیز رفتار کار نے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تیز رفتار کار اْلٹ گئی جبکہ رکشہ اور گاڑی کے تصادم میں ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ قائداعظم پر گورنر ہاؤس کے باہر چیئرنگ کراس کی جانب سے آنے والی تیز رفتار مہران کار رکشہ سے ٹکرائی تو رکشہ قریبی درخت سے جا ٹکرایا جبکہ گاڑی اْلٹ گئی۔گاڑی کے ڈرائیوراشفاق چوہدری نے بتایاکہ چیئرنگ کراس سے آرہا تھاکہ رکشے کو دیکھ کر بریک لگائی لیکن گاڑی بے قابو ہوگئی اور رکشے سے ٹکرانے کے بعد اْلٹ گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اچانک سر چکرانے کے باعث رکشہ سڑک کنارے کھڑا کیا لیکن گاڑی نے زور سے ٹکر ماری جس سے خاصا نقصان ہوا ہے

مزید :

علاقائی -