تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے اہلکارعید پر بھی تنخواہ سے محروم

تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے اہلکارعید پر بھی تنخواہ سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) بڑی عید بھی تنخواہ ملے بغیر گزر گئی، 7 ماہ سے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک میں تعینات کئے جانے والے ملازمین کو عید الاضحیٰ پر بھی تنخواہیں نہ مل سکیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام تھانوں میں 7 ماہ قبل پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فرنٹ ڈیسک بنوائے گئے جہاں 500سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ تعیناتی کے کئی ماہ بعد ملازمین کو کنٹریکٹ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔ پہلے بیج کے ملازمین کو تو تنخواہیں مل گئیں مگر 7 ماہ سے تھانوں میں تعینات دوسرے بیج کے فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو عید سے قبل تنخواہیں ملنے کا انتظار تھا مگر عید گزر گئی تنخواہ نہ ملی۔حکام نے 500 سے زائد اہلکاروں کو تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے تعینات کیا تھا مگر عید پر بھی تنخواہیں نہ ملنے پر اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کی وجہ سے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکار ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

مزید :

علاقائی -