پنجاب ، 24 گھنٹوں میں 1117 ٹریفک حادثات، 972شدید زخمی

پنجاب ، 24 گھنٹوں میں 1117 ٹریفک حادثات، 972شدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز1117ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں972شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ410افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران16افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 527 ڈرائیور52 کم عمرڈرائیور،684مسافراور187پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 157 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت176متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد91حادثات میں112متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 75 حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -