دہشت گردی کے ناکام منصوبے میں ملوث تین خواتین پر فرد جرم عائد
پیرس (اے پی پی) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور سیاحتی مقام نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کے پارکنگ ایریا میں مبینہ دہشت گردی کی ناکام واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کی گئی تین خواتین پر دہشت گردانہ حملوں سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ پیرس میں دفترِ استغاثہ کے مطابق ان خواتین سے کی جانے والی تفتیش کے عمل میں توسیع کر دی گئی ہے۔ کل پیر کی سہ پہر انیس سالہ مدنی، تئیس سالہ سارہ ہیروت اور انتالیس برس کی امل ساکو پیرس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی گئی تھیں۔
سارہ ہیروت کے اپنے بوائے فرینڈ کے جرم کو چھپانے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔