عراقی جنگ کے حامی اور امریکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ ٹرمپ کے مشیر مقرر

عراقی جنگ کے حامی اور امریکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ ٹرمپ کے مشیر مقرر

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ جیمز وْولسی کو ری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وولسی عراقی جنگ کے پرزور حامیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے ہی سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کے خلاف غیرقانونی کیمیکل اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی کا الزام زور شور سے عام کیا تھا۔ اِس تعیناتی کے بعد وولسی نے کہا کہ وہ امریکی فوج میں توسیع کی ٹرمپ کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کے دور میں وولسی امریکی خفیہ ادارے کے دو برس تک ڈائریکٹر رہے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -