بان کی مون کا امریکہ اور روس پر الیپو میں امداد کی فراہمی کی سیکورٹی یقینی بنانے میں مدد کرنے پر زور

بان کی مون کا امریکہ اور روس پر الیپو میں امداد کی فراہمی کی سیکورٹی یقینی ...

  

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے زور دیا ہے امریکہ اور روس شام کے شہر الیپو میں امداد کی فراہمی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ روس اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ الیپو میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلہ کی سیکورٹی کی گارنٹی کیلئے شام میں تمام فریقین پر زور ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک اور دیگر ضروری سامان سے لدے 20 ٹرک ترکی کی سرحد پر کھڑے ہیں، ان ٹرکوں کو شورش زدہ شام میں داخلہ کیلئے سیکورٹی کی گارنٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ان ٹرکوں کو مناسب سیکورٹی انتظام فراہم کیا جائے تاکہ وہ سرحد کے پار جا سکیں۔

مزید :

عالمی منظر -