چار ماہ میں طالبان کا افغان فورسز کی 2 سو بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ

چار ماہ میں طالبان کا افغان فورسز کی 2 سو بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (اے پی پی) وائس آف جرمنی کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے کہا ہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران طالبان عسکریت پسندوں نے افغان سکیورٹی فورسز کی دو سو کے قریب بکتر بند گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ انٹیلیجنس ادارے کے سابق سربراہ کے مطابق ایسا سکیورٹی فورسز کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ بدخشاں صوبے کے گورنر فیصل بگزاد نے بھی بھاری اسلحے کی طالبان کے قبضے میں جانے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان کی طرف سے سکیورٹی فورسز کا اسلحہ اور گاڑیاں چرائے یا چھینے جانے کی اطلاعات دیگر افغان صوبوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ سلامتی امور کے ماہر ایک افغان تجزیہ کار کے مطابق یہ اسلحہ عموما سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے دوران چھینا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -