برطانیہ میں شدید بارشیں، سڑکیں ڈوب گئیں، پانی عمارتوں میں د اخل

برطانیہ میں شدید بارشیں، سڑکیں ڈوب گئیں، پانی عمارتوں میں د اخل

  

لندن (آن لائن)برطانیہ میں شدید گرمی کے بعد ہونیوالی بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، سڑکیں ڈوب گئیں، پانی عمارتوں میں داخل ہو گیا۔ برطانیہ میں پہلے سورج نے 35 ڈگری کا پارہ دکھایا، پھر بادلوں نے اپنا جلوہ دکھایا۔ مانچسٹر، کارنول، اور نوروچ میں شدید بارشوں کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ انڈر گراؤنڈ ریلوے سٹیشن بھی زیر آب آ گئے۔ پانی چھتوں کے ذریعے عمارتوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں بھی داخل ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں میں سکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔ کڑکتی بجلیوں کے خوف سے لوگوں نے خود کو گھروں میں قید کر رکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -