یمن: فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 3فوجیوں سمیت 15ہلاک

یمن: فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 3فوجیوں سمیت 15ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعا (آن لائن)یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 12 باغی اور 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔سرکاری فوج کے سربراہ جنرل فضل حسن کا کہنا ہے صوبہ لہج کے علاقے کرش میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے میں سات باغی ہلاک ہوئے۔ صوبہ تعز کے علاقے کہبوب میں فضائی حملوں اور توپ خانے کی بمباری میں پانچ باغی ہلاک مارے گئے۔ لڑائی میں تین فوجی بھی مارے گئے۔ جنرل فضل نے کہا کہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر تعز کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ تعز پر ایک برس سے حوثی قابض ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چھ اگست کو امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد یمن میں لڑائی میں تیزی آ گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -