پاکستان نے 24 سال بعد پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان نے 24 سال بعد پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

  

ری ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا اولمپکس میں 24 سال بعد کانسی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں جاری پیرا اولمپکس میں لانگ جمپ کے مقابلوں میں 31 سالہ حیدر علی نے کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ 1992 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پیرا ولمپکس کے مقابلوں میں کسی پاکستانی نے تمغہ جیتا۔ حیدرعلی نے 6 اعشاریہ 28 میٹر طویل جمپ لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چین کے کھلاڑی نے 6 اعشاریہ 77 میٹر کی جمپ لگا کرسونے کا تمغہ اپنے نام کیا جب کہ برازیل کے کھلاڑی نے 6 اعشاریہ 53 میٹر کی چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اولمپکس میں شاندار کامیابی سے پہلے حید رعلی نے 2008 میں بیجنگ پیرااولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -