برازیل کے شہر پیرالمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

برازیل کے شہر پیرالمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو( آن لائن ) برازیل کے شہر پیرالمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاریبرازیل کے شہر پیرالمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ چین کی تریسٹھ گولڈ سمیت ایک سو سینتالیس میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے۔برازیل کے شہر پیرالمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ چار ضرب سو میٹر ریس میں برازیل کے فلائپ گومز نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ویمن ٹیبل ٹینس میں کروشیا کی ساندرا پووک نے جرمنی کی اسٹیفنی گریب کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تھروئنگ میں ہاتھ سے محروم بھارتی ایتھلیٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جویندرا جھاجریا نے تریسٹھ اعشاریہ نو سات میٹر کی تھرو کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔پچاس میٹر فری اسٹائل ہیٹ سوئمنگ میں نمیبیا کے گیڈون نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی لانگ جمپ مقابلوں میں پہلے ہی برانز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ چین کی تریسٹھ گولڈ سمیت ایک سو سینتالیس میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے۔ برطانیہ نے پچہتر اور یوکرین نے بہتر میڈلز حاصل کیے ہیں۔