نیشنل ٹی ٹونٹی،پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کی جیت

نیشنل ٹی ٹونٹی،پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کی جیت

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ٹی ٹوینٹی کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے پشاور کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اورز میں 178رنز بنائے۔کراچی نے پشاور کی جانب سے دیا گیا 179رنز کا ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں اسد شفیق نے 55 گیندوں پر 92رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ زین عباس نے 59رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -