نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ٹینس ڈیوس کپ ٹائی آج سے شروع ہوگی

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ٹینس ڈیوس کپ ٹائی آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن( آن لائن ) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ٹینس ڈیوس کپ ٹائی آج جمعہ سے شروع ہوگی۔ پاکستان کی تین رکنی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون سیکنڈ راؤنڈ پلے آف میچ کھیلنے کیلئے جیت کا عزم لئے پہلے ہی نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹائی سولہ سے اٹھارہ ستمبر تک کھیلی جائے گی پی ٹی ایف حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ گرین شرٹس نیوزی لینڈ کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔