کم کلسٹر اور اینڈی راڈک انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے نامزد
نیویارک( آن لائن ) سابق عالمی نمبر ایک بیلجیئم کی سٹار پلیئر کم کلسٹر اور امریکی پلیئر اینڈی راڈک کو آئندہ برس انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ ہال آف فیم کے صدر سٹین سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کلسٹر اور راڈک دنیائے ٹینس کے بہترین پلیئر تھے اور انہوں نے ٹینس کی دنیا میں اپنا نام چھوڑا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں دونوں ہال آف فیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے ووٹنگ رواں برس کے آخر میں ہوگی جبکہ حتمی نامزد کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ سال کیاجائے گا ۔