بگ بیش لیگ 20 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) کے مطابق بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں شروع ہوگی۔ ایونٹ 20 دسمبر 2016ء سے 28 جنوری 2017ء تک کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر کی ٹیم 20 دسمبر کو سڈنی سکسرز کے خلاف افتتاحی میچ میں ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریگی۔ سی اے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 20 دسمبر سے 28 جنوری تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈسٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز، سڈنی تھنڈر، ہو بارٹ ہریکنز، پرتھ سکارچرز شامل ہیں۔ 40 روزہ ایونٹ کے دوران ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے، یکم جنوری کو میلبورن سٹارز اور میلبورن رینی گیڈز کے درمیان میچ شیڈول میچ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہو گا۔ 21 جنوری کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری جبکہ فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔