رائیونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘چوہدری سرور

رائیونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف رائے ونڈ مارچ کوئی جرم نہیں ہم رائے ونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں جلسہ ہوگا‘پانامہ لیکس معاملہ کوختم کر نے کی کوشش کر نیوالے خود ختم ہوجائیں گے ‘آئین وقانون کے مطابق کر پشن کر نیوالوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں ‘حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک کو ’’بیک گےئر‘‘ لگ چکا ہے ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف رائے ونڈ مارچ کوئی جرم نہیں بلکہ ہمار اآئینی اور جمہو ری حق ہے اور ہم واضح کر چکے ہیں کہ تحر یک انصاف کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں کر یگی بلکہ آئین وقانون کے مطابق پرامن احتجاجی جلسہ کیا جا ئیگا اگر اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تواسکے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔
چوہدری سرور

مزید :

علاقائی -