رائے ونڈ مارچ کیلئے اب تک باقاعدہ دعوت نہیں ملی ،خرم نواز گنڈا پور

رائے ونڈ مارچ کیلئے اب تک باقاعدہ دعوت نہیں ملی ،خرم نواز گنڈا پور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر دعوت دی جائے اور مشاورت سے تاریخ طے ہو تو امکان ہے ہم مارچ میں شامل ہوں،میاں نوازشریف اور شہبازشریف کا نام ادب سے لیتا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر دعوت دی جائے اور مشاورت سے تاریخ طے ہو تو امکان ہے ہم مارچ میں شامل ہوں،میاں نوازشریف اور شہبازشریف کا نام ادب سے لیتا ہوں ،شیخ رشید میرے دوست ہیں ہمیشہ مجھ سے مشورہ کریں،شیخ رشید نے مجھ سے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں شریک ہوں،رائے ونڈ مارچ پر مشاورت نہیں کی گئی،ہم نہ عابدشیرعلی بنیں گے نہ ہی رانا ثناء اللہ۔میاں نوازشریف اور شہبازشریف کام نام ادب سے لیتا ہوں،جھولا ٹوٹا تو فوری نوٹس لیا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سوا 2 سال ہوگئے،ہمیں رائے ونڈ مارچ کے لیے اب تک باقاعدہ دعوت نہیں ملی۔

خرم نواز گنڈا پور

مزید :

علاقائی -