شہبازشریف کا سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف کے بھائی انجم اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت