لاہور بورڈ کے زیرانتظام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا
لاہور(خبر نگار) انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات سال 2016کے نتائج کا اعلان 17ستمبر کو کیا جائے گا ۔تاہم پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج شام 6بجے کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں چیئرمین سیکنڈری بورڈ چوہدری محمد اسماعیل لاہور بورڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ کل 17ستمبر کو رزلٹ کے نتائج کی باقاعدہ تقریب ایوان اقبال میں ہو گی۔