انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 17ستمبر کوطلب

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 17ستمبر کوطلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 17ستمبر کوطلب کرلیا گیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں ہونے اجلاس کی صدارت جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گئے، اجلاس میں 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز رپورٹ پیش کریں گے اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، آئی جی پنجاب اجلاس میں اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق بریفینگ دیں گے۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری،پراسکیوٹر جنرل پنجاب اور تمام اضلاع کے آرپی اوز شریک ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -