چڑیا گھر اور سفاری زو پارک سے15لاکھ روپے آمدنی ہوئی،ڈی جی وائلڈ لائف

چڑیا گھر اور سفاری زو پارک سے15لاکھ روپے آمدنی ہوئی،ڈی جی وائلڈ لائف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگار ) ڈائریکٹر جنر ل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں13اور 14ستمبر2016ء کے دوران لاہورچڑیا گھر اور سفاری زو پارک میں47ہزار سے زائد افراد معیاری تفریح سے لطف اندوز ہوئے اور دونوں تفریح گاہوں سے محکمہ کو 15لاکھ 6ہزار روپے آمدن ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ بات محکمہ جنگلی حیات کے زیر اہتمام پارکس و چڑیا گھروں میں سیاحوں کی آمد اور آمدن کا جائزہ لینے کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحو ں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور تمام سکیورٹی سٹاف ہمہ وقت تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتا رہا ہے ۔ خالد عیاض خان نے بتایا کہ لاہورچڑیاگھر میں عید کے 2ایام کے دوران 36ہزار 385سیاح تفریح سے لطف اندوز ہو ئے اور چڑیا گھر کو 12لاکھ 70ہزار620روپے آمدن ہوئی جبکہ 10ہزار 680افراد نے سفاری زو لاہور کا وزٹ کیا اوراسے 2لاکھ 35ہزار290روپے آمدن ہوئی۔ اجلاس میں صوبہ کے جنگلی حیات کے دیگر پارکس اور چڑیا گھروں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بڑی تعداد میں لوگ لطف اندوز ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے دیگر15پارکس ، لاہورچڑیاگھر اور سفاری زو لاہور سمیت کل 2لاکھ 28ہزارسے زائد افراد نے وزٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات اپنے پا رکس اور چڑیا گھروں میں عوام خصوصاً بچوں کو سستی تفریح اور مزید سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مزید جانوروں کے اضافے کیلئے مسلسل کو ششیں جاری ہیں اور اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہی ان تفریحی پارکس کار خ کرنیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کی توقع ہے۔
ڈی جی وائلڈ لائف

مزید :

صفحہ آخر -