پاکستان اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کا ممبر بن گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کے ممبر ممالک کی تعداد 99ہو گئی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کے ممبر ممالک کی تعداد 99ہو گئی،پاکستان کی رکنیت کی توثیق میں ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رکن ممالک پاکستان کی رکنیت کی توثیق کریں گے، توثیق ہونے پر رکن ممالک پاکستان کو معلومات دینے کے پابند ہوں گے، پاکستان ممبر ممالک سے پاکستانیوں کے بینک اکاونٹس کی معلومات لینے کا اہل ہوگیا،ممبر ممالک سے پاکستانیوں کے اثاثہ جات کی معلومات بھی مل سکیں گی۔