عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم،تعلیمی ادارے کھل گئے،طلبہ کی حاضری کم رہی

عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم،تعلیمی ادارے کھل گئے،طلبہ کی حاضری کم رہی

  

لاہور(خبر نگار) عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری تعلیمی ادارے گزشتہ روز کھل گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں لاہور میں بھی شہر بھر کے سرکاری سکول کھل گئے ہیں لیکن سکولوں میں حاضری کم ہونے پر اکثر طلباء گھروں کو واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق عیدالا ضحیٰ کے تیسرے روزلاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکول گزشتہ روز کھل گئے ہیں لیکن سکولوں میں طلباء کی حاضری کم ہونے سے نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر رہی ہیں۔ اس میں لاہور کے بیشتر طلباء سکول کے باہر سے ہی گھرلوٹ گئے۔طلباء کا کہناہے کہ اکثر بچے قربانی کا گوشت بانٹنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ سکول نہیں آئے۔سینئر اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کوعید کے تیسرے روز بھی چھٹی دینی چاہیے تھی۔ حاضری پوری ہونے میں ایک سے دو روز لگ جائیں گے۔ حکومتی احکامات پر سرکاری سکول تو کھول دیئے گئے ہیں لیکن نصابی سرگرمیوں کا آغاز طلباء کی حاضری پر منحصر ہوگا۔اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم لاہور طارق رفیق کا کہنا ہے کہ حاضری کم ہونے پر آج سے ایکشن لیا جائے گا اور جن سکولوں میں حاضری کم ہو گی تعلیمی ادارے کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -