ڈی جی رینجرز کا پسرور اور شکرگڑھ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز کا پسرور اور شکرگڑھ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

  

لاہور(پ ر) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجرز (پنجاب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے عید کا مصروف دن گذارا۔ علی الصبح انھوں نے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔بعد ازاں پسرور اور شکرگڑھ سیکٹر میں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے عیدملے ، مٹھائی تقسیم کی اور ان کے ساتھ بڑا کھانا کھایا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میں بحالی امن کے حوالے سے دن رات اور تہواروں کی پرواہ کیئے بغیر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی جی رینجرز کاکہناتھاکہ انشا ء اللہ پنجاب رینجرزاپنے مقد س فرا ئض سے وا بستہ تمام تو قعا ت پر پو را اتر ے گی ۔

دورہ

مزید :

صفحہ آخر -