وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکارپور میں عید اجتماع پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی بہادری کی تعریف

وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکارپور میں عید اجتماع پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے شکار پور کے علاقے خانپور امام بارگاہ میں عید اجتماع پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی اورکہا کہ پولیس اہلکاروں نے جرآتمندی کا مظاہرہ کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ قوم کے اتحاد کی طاقت سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -