گرین سگنل ملنے پر ٹرین کی رفتار بڑھائی ‘ انتظامیہ کی نااہلی پر افسوس ہے ‘ ڈرائیور عوام ایکسپریس

گرین سگنل ملنے پر ٹرین کی رفتار بڑھائی ‘ انتظامیہ کی نااہلی پر افسوس ہے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)عوام ایکسپریس کے ڈرائیور عبدالرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حادثہ کا ذمہ دار جدید سگنل سسٹم کو قرار دیا ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مجھے شیر شاہ سٹیشن پر سگنل گرین ملا جس پر میں نے ٹرین کی سپیڈ بڑھادی ‘مگر بالکل قریب پہنچنے پر مجھے اپنی ٹرین کی ہیڈ لائٹ کی روشنی میں مال گاڑی نظر آئی‘انتظامیہ کی نااہلی پر افسوس ہے کہ مال گاڑی کی ٹیل لائٹ تک نہ تھی ورنہ مجھے پہلے سے ٹرین نظر آجاتی ‘عبدالرؤف کا مزید کہنا تھا کہ سی بی آئی سسٹم 9ماہ سے انڈر ٹرائل چل رہا ہے جو خود گرین‘ییلو اور ریڈہوجاتا ہے ‘اس لئے حادثات ہوتے ہیں میری کوششوں سے ہلاکتیں کم ہوئی ‘اگر حاضر دماغی سے کام نہ لیتا تو ہلاکتیں بہت زیادہ ہونی تھیں۔ ٹرین حادثہ کے بعد متاثرہونے والے ٹریک کو15گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بحال کردیا گیا ٹریک بحالی کے بعد سب سے پہلے ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کو مذکورہ ٹریک سے گزارا گیا۔ ٹرین حادثہ کے نتیجہ میں باتھ روم میں پھنسے ایک شخص کو 4گھنے بعد زندہ نکال لیا گیامذکورہ شخص کی حالت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ریسکیو کی گاڑی میں نشتر ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -