سب سے زیادہ وزیراعظم قربانی دینے والے بنیں پھر قوم ترقی کرے گی: حافظ سعید
لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی تحریک آزادی کو دبانے کی مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔آٹھ لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔حکومت کشمیریوں کی وکیل بن کرا نکی آزادی کے لئے عملی کردار ادا کرے۔ کشمیری آج قربانیاں دے رہے ہیں۔ہم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔جہاں کشمیریوں کا خون گرے گا وہاں ہمارا بھی خون گرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں عید الاضحی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز عید ادا کی جبکہ کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں اوروطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ نوجوان اگر اپنی جوانیاں اسلام کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں تو اسماعیل علیہ السلام کی طرح قربانی دینے والے بن جائیں۔ ترقیاں حاصل کرنے کیلئے ابراہیم علیہ السلام کی زندگی اپنانا ہوگی،مفادات کی سیاست سے کوئی ترقی نہیں ملے گی۔ ہمیں ترقیاں حاصل کرنے کیلئے ابراہیم علیہ السلام کی زندگی اپنانا ہوگی۔بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر کا دورہ کیا اور سختی سے تحریک کچلنے کا اعلان کیا مگر وہ دیکھ لے بھارت کشمیریوں پر جتنی سختی کر ے گا تحریک اتنی ہی ابھرے گی۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کیلئے کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کو مکمل آزادی ملنے تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔
حافظ سعید