ماتحت عدالتوں کی بہتر کارکردگی کیلئے ایڈ وائزری کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کی منظوری

ماتحت عدالتوں کی بہتر کارکردگی کیلئے ایڈ وائزری کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایڈوائزری کمیٹی کی از سرنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس بابت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔کمیٹی عدالت عالیہ کے رجسٹرار کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ ممبر انسپکشن کمیٹی اس کے سیکرٹری ہوں گے ۔کمیٹی میں 6سیشن ججز ،5ایڈیشنل سیشن ججز اور 3سینئر سول ججز بھی شامل ہیں ،کمیٹی ہر 15 روز بعد اپنا اجلاس منعقد کرے گی اور ماتحت عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے تجاویز مرتب کرے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -