پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی یقین دہانی کرادی ، امریکہ

پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی یقین دہانی کرادی ، امریکہ
 پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی یقین دہانی کرادی ، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے امریکی مطالبے پر پاکستانی قیادت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں رچرڈ اولسن نے پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکانے واضح کیاہے پاکستان کودہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرناہوگی اور دہشتگردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی جبکہ پاکستان کی قیادت نے ہمیں ایسا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پاک فوج کے آپریشن کی اہمیت برقرار ہے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے میں پاک فوج نے پیشرفت کی ہے۔ وادی راجگل میں حالیہ آپریشن خیبرسوم میں بھی پاک فوج نے کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان نے القاعدہ کوجڑسے ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ کام کیاہے اورپاکستان دہشتگردوں کیلئے اپنی برداشت کی پالیسی یکسرتبدیل نہیں کرتا۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -