غربت کے سبب رواں برس قربانی نہیں کرسکا، ڈاکٹر عبدالقدیر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے وطن عزیز کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا لیکن ان کی مالی حالت ایسی ہے کہ وہ اس سال عید الاضحیٰ پر قربانی تک نہ کرسکے جو ہمارے لیے بحیثیت قوم لمحہ فکریہ ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس قربانی نہیں کرسکے کیونکہ ان کے مالی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی ہوں اس لیے قربانی نہیں کرسکا لیکن میرے پڑوسیوں اور جاننے والوں کو پتا ہے کہ میں غریب اور بیروزگار آدمی ہوں اس لیے انہوں نے گوشت بھیج دیا۔سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بچپن کے دنوں اور بڑی عمر کی عید کے فرق کے حوالے سے سوال کیا تو محسن پاکستان کا کہنا تھا کہ بچپن کی عید بے فکری کی ہوتی تھی جس میں اچھے کپڑے پہننا ، سب سے عیدی وصول کرنا اوربڑی عید پر جانوروں کو سیر کرانا پسندیدہ ترین چی