شہبازشریف ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں،نیوزویک

شہبازشریف ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں،نیوزویک
 شہبازشریف ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں،نیوزویک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبہ پنجاب اور پاکستان بھر کے لئے کوئی وقت ضائع کئے بغیر بے حد محنتی اور انتہائی لگن کے ساتھ خدمت کے جذبے سے سرشار سرگرم عمل شحصیت کا نام شہباز شریف ہے۔ آپ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔ پاکستان کے عظیم دوست ملک چین میں جناب شہباز شریف نے رواں سال 24 سے 29 جولائی تک دورہ کیا تو ان کا شیڈول مصروف ترین تھا۔ اس دورے کے دوران چین کے بینک ایگزم ہو ژیاڈینگ نے جناب شہباز شریف کو نہایت فخر و مسرت کے ساتھ ان کی شاندار صلاحیتوں کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا خطاب دیا۔ بینک چیف مسٹر ہو نے کہا کہ سیلاب آئے، ڈینگی مچھر کے خاتمے کی مہم ہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا دیگر چیلنجز، مسٹر شہباز شریف ہر شعبے میں دن ہو یا رات، اپنی شمولیت کو یقینی بناتے ہیں اور کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ نیوز ویک پاکستان کے مطابق دورۂ چین کے دوران جناب شہباز شریف نے متعدد معاہدوں اور ڈیڑھ درجن ایم او یوز پر دستخط کئے، مختلف اہم تقریبات کی صدارت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہت مستحکم ہوچکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چین کی کمیونسٹ پارٹی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی رہنمائی اور قیادت میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ خصوصاً پنجاب میں صنعتی اور تجارتی پروگراموں میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ اس میں جناب شہباز شریف کا کردار انتہائی اہم ہے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس کی یادگار اور سستی سہولت کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی لوگوں کو یہی سہولت مہیا کی جاچکی ہے۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام ہو راہ ہے۔ گیس اور بجلی کی تیاری کے منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ جناب شہباز شریف کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے قیام کے ذریعے لوگوں کو صاف ستھرے ماحول میں آلودگی سے پاک کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے کا کام بھی ہو رہا ہے۔ جناب شہباز شریف نے چین کے علاوہ ترکی کے ساتھ بھی باہمی تعلقات کو مثالی بنایا ہے۔ ان کی صلاحیتوں اور خدمات کا ہر دو ملکوں میں یکساں چرچا ہے۔ بلاشبہ وہ ایک مثالی اور باصلاحیت شخصیت ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -