سیاسی قائدین نے عید الاضحی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائی

سیاسی قائدین نے عید الاضحی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے عید الاضحی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نماز عید رائے ونڈ میں ادا کی اور لاہور میں عید کا دن گزارا ،قائم مقام صدر رضا ربانی نے کراچی میں عید کا دن گزارا، تحریک انساف کے سربراہ عمران خان نے عید الاضحی کا پہلا روز لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں گزارا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاڑکانہ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے سکھر،مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ اورسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے لاہور ،وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی نے فیصل آباد،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لال حویلی راولپنڈی اور لاہور ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن لاہور ،پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے راولپنڈی،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان ‘جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ غازی خان میں نمازعید ادا کی۔

مزید :

صفحہ اول -