عمران خان کچھ بھی کرلیں 2018تک کچھ نہیں ہوسکتا،پیراعجاز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے پیر اعجاز نے مجھے فون کر کے کہا کہ عمران خان کو پیغام پہنچا دیں گے کہ 2018تک کچھ نہیں ہو سکتا اگر اس کے بعد کچھ چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی کا کہناتھا کہ عید کی مبارک باد دینے کیلئے آصف زرداری کے پیر اعجاز نے مجھے ٹیلیفون کیا اور عرض کی کہ وہ ان کا ایک پیغام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تک پہنچا دیں کہ ’سربراہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلیں 2018تک کچھ نہیں ہوسکتا اور نوازشریف کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،تمام معاملات ایسے ہی رہیں گے لیکن اگر وہ اس کے بعد کچھ چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں ‘۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روحانی شخصیات سے ملنے کا بہت شوق ہے ،جب عمران خان 2013کے عام انتخابات میں لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں کرین سے گرے تھے تو انہیں ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا لیکن عرفان الحق نے عمران خان کو آپریشن کروانے سے منع کر دیا تھا اور انہیں بغیر کوئی ایکسرے دیکھے فون پر بتا دیا تھا کہ ان فلاں مہرے میں چوٹ لگی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عرفان الحق نے عمران خان کو دودھ میں ہلدی ڈال کر پینے کا مشورہ دیا تھا جو کہ انہوں نے آزمایا بھی تھا ۔