ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے جارحانہ بیٹنگ کا اسٹائل اپنایا،اسد شفیق

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے جارحانہ بیٹنگ کا اسٹائل اپنایا،اسد شفیق

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں 92رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میچ کے بہترین کھلاڑی اسد شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بٹینگ کاسٹائل تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بلے باز کو ٹیسٹ میں بھی 60کے سٹرائیک(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )

ریٹ کے ساتھ رنز بنانا پڑتے ہیں پشاور کے خلاف کھیلی جانیوالی اننگز یادگار اننگز ہے کیونکہ اس اننگز کی بدولت ٹیم پہلی مرتبہ فائنل میں کوالیفائی کیا کراچی ٹیم کے تمام کرکٹرز متحد ہوکر کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ہرمیچ میں رزلٹ اچھا آرہا ہے پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود وکٹ پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پوراکرلیں گے میری کوشش ہے کہ ایک روزہ اور ٹی 20ٹیم میں جگہ بناوں اس کی وجہ سے زیادہ جارحانہ انداز میں بٹینگ کا سٹائل اپنایا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -