سیمی فائنل میں ‘ شائقین کا سیلاب امڈ آیا‘ٹکٹوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

سیمی فائنل میں ‘ شائقین کا سیلاب امڈ آیا‘ٹکٹوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہونیوالے سیمی فائنل میں ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی شائقین کا سیلاب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اُمڈ آیا پشاور اور کراچی کے درمیان ہونیوالے پہلے سیمی فائنل کے دوران ہی جنرل ،فسٹ کلاس انکلوژر کے باہر شائقین کی لمبی لمبی قطاریں لگ(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے شائقین کو اسٹیڈیم کے داخلی دروازے میں داخل ہونے کے واک تھر و گیٹ سے گزرنا پڑتاتھا جبکہ انکلوژر میں داخلے پر جامعہ تلاشی لی جاتی رہی انکلوژر میں شائقین کو پانی بوتل سمیت کسی بھی قسم کی کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت نہیں تھی پشاور اور کراچی کے بیٹسمنوں کی جانب سے جارحانہ بٹینگ پر شائقین دل کھول کر داد دیتے رہے جبکہ پانی کے وقفے اور آوٹ ہونے کے دوران گراونڈ میں موجود ساونڈسسٹم پر چلائے جانیوالے مختلف گانوں پر شائقین رقص کرتے ہوئے نظر آئے اسٹیڈیم آنے والے شائقین نے کرکٹرز کو داد دینے کے لیے قومی پرچم سمیت مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر شائقین نے اپنی پسند کی ٹیموں کے لیے جملے لکھے ہوئے تھے سکیورٹی اداروں کی جانب سے اسٹیڈیم کی حدود میں موبائل فونز جیمرلگائے گئے جبکہ مسلح پٹرولنگ گاڑیاں بھی گشت کرتی رہی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -