ناقص کارکردگی،لاہور قلندر کی مینجمنٹ کی پاکستان پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں صہیب مقصود سے معذرت

ناقص کارکردگی،لاہور قلندر کی مینجمنٹ کی پاکستان پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی پر لاہور قلندر کی مینجمنٹ نے پاکستان پریمیر لیگ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے دوسرے ایڈیشن کیلئے صہیب مقصود سے معذرت کرلی مصدقہ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر صہیب مقصود کی ا س وقت آوٹ آف فارم ہیں ان کا بلا رنز بنانے میں مسلسل ناکام جارہا ہے موجودہ قومی ٹوئنٹی 20میں بھی وہ سات میچوں کے دوران سات بار وکٹ پر جانے کے باوجود صرف 150رنز بناسکے ہیں ، ان سب سے زیادہ سکور اسلام آباد کے خلاف تھا جو 51تھا جبکہ فاٹا کے خلاف کے 11لاہور بلیوز کے خلاف 20،کراچی بلیوز کے خلاف چار، لاہوروائٹس کے خلاف 24 روالپنڈی کے خلاف 30 اور کراچی وائٹس کیخلاف 10رنز شامل ہیں ، جبکہ سیمی فائنل میں وہ کراچی وائٹس کے خلاف 5رنز بناسکے ہیں اسی طرح انٹرنیشنل ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں وہ 20میچوں میں 221رنز بنا سکے ہیں ان کا سب سے زیادہ سکور 37رہا ہے ، ون ڈے میں 26میچوں میں ان کی سب سے بڑی اننگز 89نز تک محدود رہی ہے ، گزشتہ روز ان کو لاہور قلندر کی مینجمنٹ کی طرف سے فون کال موصول ہوئی ہے جس میں ان سے دوسرے ایڈیشن میں خدمات لینے سے معذرت کرلی اور ان کو دوسری ٹیم کی تلاش کا کہا گیا ہے جس سے کرکٹر مایوس نظر آتے ہیں ۔

صہیب مقصود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -