کمشنر بہاولپور نے عید چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منائی، بے سہارا بچوں میں تحائف تقسیم

کمشنر بہاولپور نے عید چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منائی، بے سہارا بچوں میں ...

  

بہاولپور( بیورورپورٹ)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے عید الاضحی چائلڈ پروٹیکشن بیورا کے بے سہارااور(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

لاوارث بچوں کے ساتھ منائی۔کمشنر بہاول پور نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچے۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور بچوں نے کمشنر بہاول پور کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی ومسرت کا اظہار کی۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 33بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔ بچوں نے عید کے پرمسرت موقع پر ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار ، ڈائریکٹر انفارمیشن رانا اعجاز محمود، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر اور اے سی صدر حسنین خالد سنپال بھی موجود تھے۔انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو نوشابہ ملک نے بتایا کہ بیورو میں مقیم بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے ادارہ میں قربانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -