اناڑی قصائیوں کے ہاتھوں بھاگنے والا بیل 4گھنٹے بعد پکڑا گیا ‘ 4افراد زخمی

اناڑی قصائیوں کے ہاتھوں بھاگنے والا بیل 4گھنٹے بعد پکڑا گیا ‘ 4افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازی خان کے علاقہ بلاک 12کے رہائشی ذیشان نامی شخص کے بیل کو قصائیوں نے ذبح کرنے کیلئے گرانے کی کوشش کی تو وہ رسہ توڑوا کر بھاگ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
نکلا ۔۔۔ بپھرا بیل پورے شہر کا چکر لگاتا ہوا 10کلو میٹر دور فرید آباد کالونی کی مسجد میں جا گھسا ۔۔ جہاں شہریوں نے مسجد کے دروازے کو بند کر کے بیل کو وہی پھسا لیاتاہم بپھرا بیل لوگوں کے قابو میں نہ آیا تو مالکان نے پروفیشنل قصائیوں کو مدد کیلئے بلا لیا ۔۔ جنہوں نے چار گھنٹوں کی کوشش کے بعد بیل کی ٹانگوں اور گلے میں رسہ ڈال اسے قابو کر لیا اور بیل کو مالک کے حوالے کر دیا تاہم اس دوران چار افراد عثمان ، سعید ودیگر معمولی زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال سے فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
اناڑی قصائی