(ن) لیگ ‘ تحریک انصاف عوامی اعتماد سے محروم ہوگئیں‘ احمد محمود

(ن) لیگ ‘ تحریک انصاف عوامی اعتماد سے محروم ہوگئیں‘ احمد محمود

  

صادق آباد ( تحصیل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااحمد محمود سے پیپلزلائرز فورم صادق آباد کے صدر عبدالرؤف سولنگی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ‘ ملاقات میں سید مختار الحسن ’ توقیر اکرم عباسی ‘ سید عابد حسین گیلانی ایڈو وکیٹس شامل تھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ ملتان کا حالیہ جنوبی پنجاب پیپلزلائرز فورم کا کنونشن انتہائی کامیاب تھا جنوبی پنجاب کے شہروں ڈیرہ غازی خان ‘ ملتان‘ مظفر گڑھ‘لیہ‘ رحیم یارخان ‘ بہاولپور ‘ راجن پور ‘ بہاولنگر ‘ وہاڑی ‘ خانیوال کے پیپلزپارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے نظریاتی وکلاء نے بھرپور شرکت کی مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں مضبوط عوامی قوت بن کر سامنے آرہی ہے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دونوں عوامی اعتماد سے محروم ہوچکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -