پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقہ ’’گیانداری‘‘ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقہ ’’گیانداری‘‘ میں سکیورٹی فورسز کا ...

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبہ پنجاب اور صو بہ بلوچستان کے سرحدی علاقہ ’’گیانداری ‘‘ میں سیکورٹی فورسز کے فراری کیمپوں کے خلاف آپریشن سے ابتک 33 فراریوں کی ہلاکت کی اطلاع جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے سیکورٹی فورسز نے کئی فراری بگٹیوں کو گرفتار بھی کیا ہے اس علاقہ میں سیکورٹی فورسز کا اب بھی آپریشن جاری ہے اور سر چ آپریشن کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کی تلاش جاری ہے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے بعد یہ علاقہ جو کوہ سلیمان کے وسیع پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے اور ان فراری دہشت گردوں کی جنت تصور کیا جاتا ہے اب مکمل امن قائم ہو چکا ہے یہی فراری بگٹی ضلع راجن پور میں آکر ٹرین حملوں سمیت دیگر حساس تنصیبات کو نشا نہ بناتے تھے حکو مت پنجاب کی جانب سے ایک ہزار میگا واٹ کا ونڈ پاور پراجیکٹ بھی خطرے سے دوچار تھا یہ ونڈ پاور پراجیکٹ تحصیل روجہان کے علاقہ اوزمان میں تعمیر کیا جارہا ہے جس سے ہوا کے ذریعہ ایک ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور اسے ضلع راجن پور گرڈ اسٹیشن میں جمع کیا جائیگا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -