ساہیوال کی ملتان بنچ سے علیحدگی ‘ ہائیکورٹ بار کا دو ٹوک لائحہ عمل اپنانے کا اعلان

ساہیوال کی ملتان بنچ سے علیحدگی ‘ ہائیکورٹ بار کا دو ٹوک لائحہ عمل اپنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے ساہیوال کو ملتان بنچ سے علیحدہ کرنے کے امر کے خلاف دوٹوک لائحہ عمل اختیارکرنے کا اعلان کرتے ہوئے 19 ستمبر کو دن 11 بجے وکلاء کا نمائندہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ہائیکورٹ بار کی جانب(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
سے جاری بیان کے مطابق وکلاء کی ریکوزیشن پر ایگزیکٹو کمیٹی اور سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہائیکورٹ بار میں منعقد ہوا جس میں اس امر پر دکھ کا اظہارکیا گیا کہ ملتان بنچ کو اس کے قیام کے بعد باربار تقسیم کیا جاتارہاہے اورکبھی فاصلوں کی بنیادپر اورکبھی سائلین کی خواہش اور سہولت کوجواز بنایاگیا اس طرح آج سے 36 برس قبل انصاف کی فراہمی کے لئے بنائیگئے بنچ کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے اورمتعلقہ علاقوں کے وکلاء اور سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے نیز ایک بار پھر ضلع ساہیوال کو ہائیکورٹ ملتان بنچ سے علیحدہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے جو قطعی طورپرانصاف،سہولت اورعلاقائی تشخص کے خلاف ہے اس لئے متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع ساہیوال کو ملتان بنچ سے علیحدہ کرنے کے حوالے سے وکلاء واضح حکمت عملی کے تحت دوٹوک فیصلہ کریں گے اس ضمن میں ہائیکورٹ بار کے سابق صدور،جنرل سیکرٹریز،ممبران پنجاب بارکونسل اور ڈی جی خان و ساہیوال ڈویڑنز کے نمائندگان کو نقطہ نظر بیان کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا جائیگا اور اس کے مطابق لائحہ عمل تیارکیا جائیگا۔
اعلان