عید تعطیلات کے دوران واسا ملازمین کی چھٹیاں منسوخ رہیں‘ شکایت سنٹر کھلا رہا
ملتان (خبر نگار خصوصی)واسا ترجمان کے مطابق عیدالالضحیٰ کی تعطیلات کے دوران واسا کے سیوریج اور واٹرسپلائی ڈویژنوں کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
آفیسران اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ رہیں اور واسا ہیڈآفس میں قائم کمپلینٹ سنٹر 24گھنٹے کھلا رہا منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ قاسم عید تعیلطات کے دوران سیوریج سے متعلق شکایات کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے ۔ انہوں نے عید تعطیلات کے دوران شہر کے مختلف علاقوں جن میں منظور آباد ، حمید آباد شاہ رکن عالم کالونی، شریف پورہ گلی نمبر 36، پیر خورشید کالونی، اورنگزیب روڈ، قدیر آباد شاہین مارکیٹ ، ٹیناں والی کھوئی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ سیوریج ڈویژنوں اور آفیسران کو سیوریج شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سیوریج ڈویژن کے علاقے سورج کنڈ روڈ پر 2کراؤن فیلئر پڑنے والی جگہ اور سورج کنڈ روڈ پر جمیل کلینک کے سامنے پڑنے والے گڑھے اور ایکسویٹر دھنس جانے والی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج عطا اللہ شاہ نے منیجنگ ڈائریکٹر کو بتایا کہ 30انچ کی سیوریج لائن پر 2کراؤن فیلیئر ہو چکے ہیں مشینری دھنس جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لائن مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکی ہے ، دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم عیدالالضحیٰ کے تیسری روز واسا ہیڈ آفس میں آفیسران و ملازمین سے عید ملے اور خیریت دریافت کی ۔