حاصل پور میں ریسکیو1122کے قیام سے لوگوں کو ریلیف حاصل ہوگا،ریاض پیرزادہ

حاصل پور میں ریسکیو1122کے قیام سے لوگوں کو ریلیف حاصل ہوگا،ریاض پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ،حاصل پور( بیورورپورٹ،نامہ نگار)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
حاصل پور تحصیل میں ریسکیو 1122سروس کے قیام سے علاقہ کے لوگوں کو بھرپور ریلیف حاصل ہوگا۔ وہ حاصل پور میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے افضل گِل، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر آصف رحیم چنڑ،اسسٹنٹ کمشنر عامر حسین،متعلقہ محکموں کے افسران، تاجران، وکلاء اور علاقہ کے لوگ موجود تھے۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر آصف رحیم چنڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل حاصل پور میں ریسکیو1122کے قیام سے لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی سروس مہیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی دلچسپی اور کاوش سے بہاول پور ڈویژن کی دیگر تحصیلوں خیرپور ٹامیوالی، یزمان، چشتیاں، ہارون آباد، منچن آباد اور فورٹ عباس میں بھی ریسکیو1122سروس کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل حاصل پور کو جدید ایمبولینس، ماڈرن ریسکیو اینڈ فائر وہیکل، جدید واٹر بوٹ بمعہ دو بی ایم انجن، لائف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں اور32ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پرتعینات کر دئیے گئے ہیں۔
فتتاحی تقریب