ملک احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ شیر علی گورچانی

ملک احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی نے کہاہے کہ ملک احتجاج اوردھرنوں کامتحمل نہیں ہوسکتا جولوگ سمجھتے تھے کہ وہ دھرنوں کے نام پرناچ گانے کی محفلیں سجاکر منتخب حکومت کوبلیک میل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے آج وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں الزام خان حکومت کو (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
گرانے کی بجائے اپنی توانائیاں کے پی کے کے عوام کامعیارزندگی بہترکرنے پرصرف کرتے توشائد 2018کے الیکشن میں کچھ سیٹیں لینے کی پوزیشن میں آجاتے لیکن اب بلدیاتی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی PTIامیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی دریں اثناانھوں نے مندووالہ پرنامورسیاسی شخصیت حاجی عبدالحمیدپتافی مرحوم ،انجمن تاجران کے رہنمایوسف ارائیں کی بھابھی ،حافظ عبدالواحد کی زوجہ ،لال پروانہ میں حاجی گھائی کی بہوکی،لُنڈی سیدان میں سیدظفرحسین شاہ کے والد ،سیدمحمداسماعیل شاہ،مظہرحسین شاہ کے ماموں کی وفات پر ان کے گھرپہنچ کراظہارتعزیت کیالال گڑھ میں اپنے ڈرائیور طارق خان کے بھائی کی نمازجنازہ میں شرکت کی علاوہ ازیں انھوں نے چوک گھائیاں والہ پر دکانداروں سے ملاقات کی اورسیوریج کی ابترصورتحال پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے قمرالزمان قیصرانی کو فون کرکے فوری طورپر سیوریج کاپانی نکالنے کی ہدایت کی اس موقع پر غلام سرورارائیں ،میاں ظہوراحمد،سٹی کونسلرزسیدمحمداکرم شاہ،ملک کریم نوازارائیں ،عقیل احمدارائیں ،نذرحسین رند،شیراز گورچانی،ملک غلام اکبرببر،محمدیونس قریشی،سجادملک،فاروق احمدگوپانگ،حاجی محمداکرم قریشی،عبدالغفارقریشی،خان شاہ جہان خان کاکڑ، ملک بشیراحمدپرھار،چوہدری محمدفہیم خان ،رائے واجد حسین ،ملک محمدیوسف ببر،میاں محمداحمدبودلہ،محسن رضا احمدانی سمیت دیگرلیگی رہنماان کے ہمراہ تھے ۔